1.
کچھ خواتین کا خیال ہوتا ہے کہ بچے کو دودھ پلانے سے جسمانی شکل خراب ہو سکتی ہےاور اس وجہ سے وہ اس سے اجتناب کرتی ہیں۔ لیکن اصل بات اس کے اُلٹ ہے۔ بچے کو دودھ پلانے سے جسم میں موجود اضافی کیلوریز دودھ میں منتقل ہوکر جسم سے خارج ہوجاتی ہیں۔ اور خودکار قدرتی طریقے سے وزن
میں کمی کا سبب بنتی ہیں۔
2.
خوراک سے پرہیز ہرگز نہ کریں خاص طور پر جب بچہ دودھ پر ہو۔ ایسا کرنے ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ نومولود بچوں کو خصوصی طور پر قوت بخش غذائوں اور توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لِہٰذا مائوں کو چاہیے کہ مکمل پرہیز کرنے کے بجائے صحت بخش اور متوازن
غذا کا استعمال کریں۔ البتہ یہ ضرور خیال کریں کہ نقصان دہ، زیادہ تلی ہوئی اشیا اور غیر متوازن غذا سے اجتناب کریں۔
متوازن غذا کا استعمال وزن میں کمی کے لیے بغیر ورزش کے ہی معاون ثابت ہوگا۔ خواتین کوزچگی کے بعد روزانہ ۱۸۰۰ سے ۲۵۰۰ کیلوریز بمعہ دیگر غذائیت بھری خوراک کے ضرور لینی چاہیے۔
3.
ماہرینِ صحت زچگی کے بعد خواتین کو خصوصی غذائوں کا مشورہ دیتے ہیں جیسے دودھ اور دہی وغیرہ۔ دودھ دہی جیسی غذائیں کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہیں جو ماں اور بچے دونوں کی ہڈیوں کے لیے نہایت مفید ہیں۔
4.
نئی بننے والی مائوں کو مچھلی خصوصا ٹیونا اور سارڈین مچھلی کا استعمال کرنا چاہیے۔ مچھلی DHA - docosahexaenoic acid - اومیگا ۳ اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ اجزا زچگی کے بعد خواتین کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں اور حمل سے پہلے والا وزن واپس لانے میں
بھی مددگار ہوتے ہیں۔
5.
پانی زیادہ سے زیادہ مقدار میں پیئیں، ایک طبی تحقیق کے مطابق پانی پینے سے نظامِ استحالہ تیز کام کرتا ہے اور آپ کو زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔
6.
شروع کے ۲ مہینوں میں بہت زیادہ آرام کرنے سے اجتناب کریں، اس سے وزن بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
7.
ورزش کریں لیکن ہلکی، صبح ۱۰ سے ۱۵ منٹ پیدل چلیں جس سے آپ ایک ہفتے میں تقریبا ایک پائونڈ وزن کم کرسکتی ہیں۔
8.
اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرتی رہیں تاکہ آپ اپنی صحت کے متعلق با خبر رہیں۔
Wednesday, 20 March 2019
Tips for Weight loss After Pregnancy !
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

😶😶😶😶
ReplyDelete👍👍👍
ReplyDelete😍
ReplyDelete♥
ReplyDelete✌
ReplyDelete