پوٹاٹو چپس دن بھر میں بھوک بہلانے کے لیے کھائے جانے والے پوٹاٹو چپس میں بے تحاشہ چکنائی شامل ہوتی ہے۔انہیں طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے مصنوعی طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے اور مصنوعی رنگوں کی بھی آمیزش کی جاتی ہے جس کے بعد یہ چپس کھانے کے لیے بدترین بن جاتے ہیں۔
بازار میں تیار کیے جانے والے فرنچ فرائز کے لیے مضر صحت تیل اور مصالحہ جات استعمال کیے جاتے ہیں جو صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہیں۔اس کے برعکس گھر میں کم تیل میں تیار کیے گئے فرنچ فرائز نسبتاً محفوظ ہیں۔
بازار میں دستیاب عام کولڈ ڈرنکس / سوڈا ڈرنکس کے نقصانات کے حوالے سے تمام سائنسی و طبی ماہرین متفق ہیں۔ یہ موٹاپے، معدے اور سینے مین جلن اور تکلیف کا سبب بنتی ہیں۔کولڈ ڈرنکس کی تیاری میں بے تحاشہ شوگر، کیمیکلز اور مصنوعی رنگ ملائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے زہر کی حیثیت رکھتے ہیں۔مصنوعی مٹھاس بعض افراد وزن کم کرنے یا ممکنہ طور پر شوگر سے محفوظ رہنے کے لیے چینی کی جگہ مصنوعی مٹھاس یعنی کینڈرل کا استعمال کرتے ہیں۔ یاد رکھیں مصنوعی مٹھاس کو کیمیکل سے بنایا جاتا ہے جو قدرتی مٹھاس سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔یہ جسم میں شوگر کی مقدار کو کم کرنے یا معمول کی سطح پر رکھنے کے بجائے اس میں اضافہ کرتی ہے اور اس کا بہت زیادہ استعمال کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے۔


🙄🙄😲😲
ReplyDelete✌🏻✌🏻✌🏻
ReplyDelete👍👍
ReplyDelete👍👍👍
ReplyDelete👍👍👍
ReplyDelete😎😎😎
ReplyDelete♥♥
ReplyDelete😶😶😶
ReplyDelete